بلوچستان... ایک ان کہی داستان میرا نام محمّد رحمان صدیق ہے اور میں ٹیررسٹ نہیں ٹورسٹ ہوں.
پچھلی اقساط میں آپکو بلوچستان کے ضلع لورالائی کے عجوبوں کا تذکرہ چھیڑا تھا اور آپکو حیران کن کوہِ جودی ۔۔۔ اورآسٹریلین گائے کا دودھ ۔۔۔ اور لورالائی کا افغانی مالک۔۔۔ اور ۔۔۔ پنجابی محلہ لورالائی کے ڈنر کا احوال بتایا تھا۔۔۔ آج بات ہو گی لورالائی کے گلشن ہوٹل کی۔۔۔
گلشن ہوٹل لورالائی۔۔
یہ ۲۰۱۵ کی بات ہے کہ میں اکیلا ڈیرہ غازی خان سے نکل کر شام کو لورالائی پہنچا تب راستے میں کہیں اچھا کھانا نہیں ملا۔۔۔ سارا دن قہوہ اور کوئلے والی چائے چلتی رہی اور جو برتن ساسانیوں ، قاجار، اچیمندس زمانوں کے تھے آج ۲۰۲۲ میں بھی وہی ہیں اسکا ثبوت میرے ہمنام ایک دوست نے دیا۔۔۔
بہرحال میں لورالائی شہر میں پہنچا عرفات نامی ایک ہوٹل میں بائیک کھڑی کی کمرے میں اپنا سامان شفٹ کیا اور ہوٹل کے مالک سے کھانے کا پوچھا کہ بھوک بہت لگی ہے اور کھانا اچھا بھی ہو۔۔۔ اس نے کسی چوک میں گلشن ہوٹل کا ذکر کیا۔۔۔
میں باہر نکلا اور تھورے تردّد کے بعد گلشن ہوٹل تلاش کر ہی لیا۔۔۔
میں نے ویٹر کو بُلایا اور پوچھا کہ کیا کیا ہے؟
میں نے اسے مٹر قیمہ، آلو مٹر، مٹن روش، چکن کڑاہی، رومالی روٹیاں، وڈّی پلیٹ سلاد کا کہا۔۔۔
کہتا۔۔؟ کتنے بندے ہیں؟
میں نے کہا اکیلا ہی۔۔۔ ہاہاہا
کہتا اور کچھ؟
میں نے کہا بس میرے پاس رہنا گریوی لانے میں دیر نہیں لگانی ۔۔۔ بس پھر کیا؟
میں نے کھانا شروع کیا صبح سے ڈاکٹر مزمل صاحب کے گھر سے بریڈ انڈہ کھایا ہوا تھا بس ٹوٹ پڑا کھانے پر آس پاس کے لوگ حیرانی سے دیکھ رہے تھے۔۔ گریوی بھی بار بار آ رہی تھی۔۔۔ پھر بعد میں قہوے کی دو چینکیں آئیں۔۔۔ ہاہاہاہاہا
مالک نے سب دیکھا ویٹر بس مجھے تکتا رہا کھانا ختم ہوا تو ۵۵۰ بل بنا تب یہ پیسے بہت زیادہ تھے۔۔۔ مالک نے پیسے لینے سے انکار کر دیا۔۔۔ میں نے زبردستی پیسے دیے اور ہوٹل واپس آ گیا۔۔۔ شائید مالک نے پہلی بار ایسے کسی کو کھاتے دیکھا تھا ؟ ہاہاہاہا
اسکے بعد ہوٹل میں ایک ٹرک ڈرائیور سے افغانستان کے انگور اور انار سے لطف و اندوز ہوا اور خوب گپ شپ ہوئی
بقلم انجنیئر محمّد رحمان صدیق بلوگ
جاری ہے۔۔۔۔
#Loralai #traditionaltea #mekhtar
#Trending #foryou #australiancowmilk
#solo #solotrevel #yaru #mudshillsyaru
#explorer #bolan #mushkaftunnel #mybalochistan #unseenbalochistan #zebabalochistan #discoverbalochistan #sculptur #disoveries #balochdiscoveries #BalochistanDiscover #kob #kashifonbike #train #balochistanheights #balochistan #mountains #nature
No comments:
Post a Comment